ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور کی زیرِ صدارت "مراکزِ علم پراجیکٹ" کے سلسلے میں اہم اجلاس
ایک صالح، باشعور اور مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے علم کا فروغ ناگزیر ہے: خرام نواز گنڈاپور

لاہور: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈا پور نے “مراکزِ علم” پراجیکٹ کے سلسلے میں مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دینی علم ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے اور ایک صالح، باشعور اور مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے علم کا فروغ ناگزیر ہے۔
انہوں نے حافظ سعید رضا بغدادی (نگران مراکز علم پراجیکٹ، ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی) سمیت پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2100 مراکزِ علم کا قیام یہ ایک عظیم تعلیمی اور دعوتی کامیابی ہے، جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے ویژن کی عملی تعبیر ہے۔ مصطفوی معاشرے کی تشکیل کے لیے ہر گھر کو مرکزِ علم بنایا جائے اور تعلیم و تعلم کے ٹوٹے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جوڑا جائے۔
حافظ سعید رضا بغدادی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ان شاء اللہ 15 فروری تک 3 ہزار مراکزِ علم قائم کرنے کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا جائے گا۔
اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس، علامہ محمود مسعود، علامہ اشفاق چشتی، نوراللہ صدیقی، سید محمود الحسن جعفری، مظہر محمود علوی، چوہدری عرفان یوسف، علامہ حافظ وقار، علامہ جاوید قادری، علامہ حسن جماعتی، عمران یونس، شیخ فرحان عزیز، عائشہ مبشر اور سحر عنبرین نے شرکت کی۔






















تبصرہ